شہداسندھ پولیس کی یادمیں بحریہ آڈیٹوریم کارساز میں تقریب کاا نعقادکیا گیا۔

عرفان علی عرفان علی

شہداسندھ پولیس  کی یادمیں  بحریہ آڈیٹوریم کارساز میں تقریب  کاا نعقادکیا گیا۔

شہداسندھ پولیس  کی یادمیں  بحریہ آڈیٹوریم کارساز میں تقریب  کاا نعقادکیا گیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرزمیجرجنرل افتخار حسن،آئی جی سندھ غلام  نبی میمن، ایڈیشنل آئی کراچی جاوید عالم اوڈھو دیگراعلیٰ شخصیات اور شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ تقریب  میں ہیلی کاپٹر حادثہ  کےشہداکےلئےکچھ دیرکھڑے ہوکرخاموشی اختیارکی گئی۔

‎وزیراعلیٰ سندھ نےشہیدوں کی یاد میں شمع روشن کی اور پھول رکھے۔پولیس کے شہدا کے بلند درجات کےلیےدعابھی کی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے‎دوہزار تین سو سے زائد جوان امن کی راہ میں شہید ہوئے

 معاشرے میں پولیس کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہوتی ہے۔ ‎

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کاکہنا تھا کہ یونیفارم میں کام کرنے والوں کاشہداکےساتھ جو تعلق ہوتاہےوہ الفاظوں میں بیان نہیں کرسکتے ۔ہم اپنا کام عبادت سمجھ

کر کرتے ہیں۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ  شہید کی موت قوم کی حیات ہے۔



 میں نے آج تک کوئی ایسا پولیس اہلکار  نہیں دیکھا جس نے پیٹھ میں گولی کھائی ہو،



سب سے زیادہ ہمارے پولیس کے جوانوں نے کراچی میں شہادتیں نوش کیں

تقریب  میں سندھ پولیس پر ایک ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی۔

جس میں  پولیس کی کارکردگی اور قربانیوں کا ذکر کیاگیا۔