کراچی میں
واش رومز میں خفیہ کیمروں کا معاملہ سامنے آنے پر بند اسکول آئندہ ہفتے کھول دیا جائے گا۔
سیکریٹری
تعلیم سندھ کی زیر صدارت اسکول سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسکول پرنسپل کو بھی طلب کیا گیا۔اجلاس
میں اسکول کے معاملے پر غور کے بعد زیر
تعلیم طلبا کی تدریس کے پیش نظر اسکول کھولنے کا فیصلہ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے اسکول کو
تدریس کے لیے کھول دیا جائے گا ۔ محکمہ تعلیم اسکول کی سخت نگرانی جاری رکھے گا۔ذرائع کے مطابق اسکول کھولنے سے
متعلق فیصلے کی منظوری وزیر تعلیم نے دی ۔