امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ملی بھگت سے کراچی کو لوٹنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
جماعت اسلامی کا میئر آیا تو شہر میں آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی ایڈمنسٹریٹر قائم کرکے غیر آئینی کام کیا۔
پھر مطالبہ کرتے ہیں سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹایا جائے۔
ایم کیو ایم نے پہلے گورنر لگوایا ،اب ایڈمنسٹریٹر لگوانا چاہتے ہیں ۔