کراچی میں رینجرز نے لیاقت
آباد سے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے تین کارندوں کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزموں
نے سپر ہائی وے صنعتی ایریا ،اورنگی
ٹاؤن اور ناظم آباد میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ملزمان بینکوں اور اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والےشہریوں
سے بھی وارداتیں کرتے تھے
۔ترجمان رینجرز کےمطابق ملزموں کو ملٹی نیشنل
کمپنی کی وین لوٹتے ہوئے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا۔
گروہ
کا سرغنہ خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر
بلیک میل کرنے میں بھی ملوث ہے۔
ملزموں کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔