سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کہتے ہیں موسمیاتی تبدیلی ہماری نسل کے لیے بڑا چیلنج ہے ۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہونے والا دنیاکا آٹھواں ملک ہے ۔ان سیلابوں نے تقریباً 32 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے ۔
کراچی میں نجی ہوٹل میں رکھی گئی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی ہماری نسل کے لئے بھی بڑا اورسنگین چیلنج ہے ۔ ہرسال کروڑوں افراد مومسیاتی تبدیلی کاشکار ہوتے ہیں جج سپریم کورٹ آف پاکستان ۔۔۔ جوسب سے بڑا تھریٹ ہے پاکستان کی اس وقت اور اس کے لیے ہم فائننس چاہیے کیونکہ پاکستان کا جو مسئلہ ہے وہ آڈپٹیشن کا ہے اور لاس اینڈ ڈیمج کو ڈیل کرنے کا ہے ان دونوں چیزوں کو ڈیل کرنے کے لیے ہمارے لیے کلائمٹ فائننس ہمارے پاس ہوناچاہیے۔۔۔
برف گلیشیئرکا پگھلنا، سطح سمندر کابلندہونا، آگ کے واقعات موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں ۔ پاکستان کے لیے سب سے فوری اور اہم کام یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو حالات کے مطابق ڈھالنے کے لیے تیار کرے ۔
جسٹس سید منصور علی شاہ ، جج سپریم کورٹ آف پاکستان ۔۔۔ اسلامی فنانسنگ بہترین نمونہ ہے۔ ہمارے پاس پیدا کرنے کے لیے اپنا مقامی گھریلو خزانہ ہے، جسے ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے
ان کا کہنا تھا پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہونے والا دنیاکا 8واں ملک ہے ۔ ان سیلابوں نے تقریباً 32 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے ۔