کراچی میں عید کے قریب آتے ہی مارکیٹوں کی رونقیں بڑھ گئی۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں عید کے قریب آتے ہی مارکیٹوں کی رونقیں بڑھ گئی۔

کراچی میں عید کے قریب آتے ہی مارکیٹوں کی رونقیں بڑھ گئی۔

مارکیٹوں کے باہر   سواری  کا انتطار کرتے رکشہ  ڈرائیور مہنگائی اور پہلے جیسا کام نا ہونے سے پریشان ہیں،، تو دوسری جانب شہری زیادہ  کرایہ طلب کئے  جانے کا شکوہ کرتے ہیں.

عید شاپنگ کا سیزن شروع ۔ شہریوں نے  مارکیٹوں کا رخ کرلیا۔

بازاروں میں گہما گہمی  ہوئی،، تو  رکشا ڈرائیورو ں کا اوور ٹائم بھی شروع ہوگیا۔

 مارکیٹوں کے باہر رات دیر تک سواری کا انتظار کرنے والے  ڈرائیوروں کا رش لگ گیا۔

کسی کو سواری ملی ،،،،تو کوئی ادھر ادھر   بھٹکتا رہا ،، اور کوئی سود ا نہ بن سکا۔

بالکل سلو کام چل رہاہے یہ سواری پیسے نہیں دیتی ۔پیسے مانگو تو پیسے بھی نہیں ملتےتھوڑی دور جاتے ہیں تو کہتے ہین 50روپے لے و 20روپے لے لو

رکشہ چلا کر گزر بسر کرنے والے کہتے ہیں مارکیٹوں میں رش تو نظر آ رہا ہے،

 لیکن مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں نے پریشان کر رکھا ہے۔

رکشا ڈرائیوروں کا کہنا ہےیا تو سواری ملتی نہیں اور ملتی ہے تو بہت بھاو تاو  کرتی ہے۔ ٹریفک کنٹرول کرنے والے ایک جگہ رکنے نہیں  دیتے۔

خریداری کے لئے مارکیٹ آئے شہری شاپنگ بیگز اٹھائے  مناسب دام میں رکشا ملنے   کے لئے  گھومتے نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب رکشا ڈرائیورز شکوہ کرتے ہیں  پہلے جیسا کام نہیں رہا۔