کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور جان لے لی

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور جان لے لی


کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور جان لے لی۔ گزشتہ روز  لانڈھی میں  ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی   نوجوان  دم توڑ گیا۔ 


پولیس کےمطابق  دو ڈاکووں نے لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب گلی میں بیٹھے نوجوان عبد اللہ  سے  موبائل فون چھینا تھا۔ فرار ہوتے ڈاکوؤں پر مقتول نوجوان  نے پتھر سے حملہ کیا۔پتھر لگنے سے ایک ڈاکو زخمی ہوا،،، اور طیش میں آکر نوجوان کو گولی مار دی تھی۔نوجوان عبد اللہ جناح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ رواں برس دوران لوٹ مارڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی۔