سونے کی قیمت نے تاریخی بلندی کوچھولیا۔

نزاہت خان نزاہت خان

سونے کی قیمت نے تاریخی بلندی کوچھولیا۔

سونے کی قیمت نے تاریخی بلندی کوچھولیا۔

 فی تولہ سونے کی قیمت   ایک لاکھ 60ہزارروپے سے  تجاوز کرگئی ۔

 ماہرین کہتےہیں سرمایہ کار اب سونےمیں  پیسہ لگارہے ہیں۔

ملک کی معاشی صورتحال اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری  صرافہ بازار میں بھی دکھائی دے رہی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت آٹھ ہزار پانچ سوروپےاضافے سے  ایک لاکھ  ساٹھ  ہزارپانچ سو روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت سات ہزار دوسواٹھاسی روپے اضافے کے ساتھ  ایک لاکھ سینتیس ہزار، چھ سو تین  روپے پر پہنچ گئی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ نئے سال میں بھی جاری رہا۔ رواں سال کے سات ماہ  میں اب تک  سونے کی فی تولہ قیمت انتیس ہزار پانچ سو پچاس روپے اضافہ ہوا ہے ۔

جون،، جولائی 2021 میں  فی تولہ سونا 1 لاکھ 8 ہزار تک فروخت ہوا جبکہ  10 گرام سونا 92 ہزار 520 کی سطح تک پہنچ گیا۔۔