بحریہ کیس


بحریہ کیس

سندھ ہائیکورٹ میں بحریہ ٹاؤن پرحملے کےمعاملے پر حکومت کی جانب پیشرفت رپورٹ جمع کرادی گئی۔


عدالت نے استفسار کیاکہ کیا بحریہ حملے کی ایف آئی آرز ایک ہی تھانے میں درج ہیں؟

جس پر سرکاری وکیل نے موقف دیاکہ جی بلکل ایک ہی تھانے میں ایف آئی آرز درج ہیں

متعددلوگوں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے،150 بچوں کو بھی جیل بھیج دیا گیا ہے

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

اورعدالت نے جےآئی ٹی اور120 ملزمان کی درخواست ایک ساتھ سننےکی ہدایت کی ہے

عدالت نے مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی