نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر کا کہنا ہے درسی کتب کی بروقت چھپائی اور تعلیمی اداروں تک نہ پہنچنا افسوس کا مقام ہے۔ کوئی درست انداز میں کام نہیں کررہا۔ مالی معاملات میں گھپلا ہورہا ہے۔جس دن اپنے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرا سکا ،،یہاں نظر نہیں آؤں گا۔ نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور صوبائی وزیر تعلیم رعنا حسین نے لانڈھی میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے گودام کا دورہ کیا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا نا اہلی اور مسائل اتنے پیچیدہ ہیں کہ ہم نصابی کتب وقت پر نہیں چھاپ سکتے۔امید ہے ایسی غلطی دوبارہ نہیں ہوگی انہوں نے کہا پورے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔جس دن اپنے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرا سکے ،، یہاں نظر نہیں آئیں گے۔ نگرا ں وزیراعلی نے ہدایت کی کہ پندرہ اپریل سے اگلا تعلیمی سال شروع ہو،،تو بورڈ تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل کتابوں کی ترسیل کو یقینی بنائے۔