کراچی نارتھ ناظم آباد سےگزشتہ روزمبینہ لاپتہ ہونےوالےکم عمربہن بھائیوں کو نامعلوم خاتون اور مرد چھوڑ کر فرار

عمران عمران

 کراچی  نارتھ ناظم آباد  سےگزشتہ روزمبینہ لاپتہ ہونےوالےکم عمربہن بھائیوں  کو نامعلوم خاتون اور مرد چھوڑ کر فرار


کراچی  نارتھ ناظم آباد  سےگزشتہ روزمبینہ لاپتہ ہونےوالےکم عمربہن بھائیوں  کو نامعلوم خاتون اور مرد چھوڑ کر فرار۔رینجرزحکام  نے دعوی  کیا ہے کہ   بچوں کے اغوا کی واردات ناکام بناکر انہیں  بازیاب کرالیا۔ بچوں کابیان میں کہناہےخالہ گھریلو  کام اورمشقت کرواتی تھیں جس کےباعث خودگھرسےگئےتھے۔

 کراچی میں  نارتھ ناظم آبادبلاک ایچ سےگزشتہ روزکم عمربہن بھائی کےلاپتہ ہونےکامعاملہ بچوں کی والدہ نےسوشل میڈٰیا پر شئیر کیا،،توپولیس حرکت میں آئی ۔تفتیش میں معلوم ہواکہ دونوں بہن بھائی گھرسےبرگرلینےنکلے اور لاپتہ ہوگئے۔ واقعہ پیش آنے کے بعد  بچوں کے والد کا موقف سامنے آیا تھا کہ  بارہ بجے واقعہ   ہوا جبکہ سحری کےوقت  مجھےکال آئی۔ میری بچوں سے وقفے وقفے سےملاقات ہوتی تھی۔ کسی پر کوئی شک نہیں۔ آٹھ سال  پہلے شادی ہوئی تھی ،، جو دو سال  ہی چل سکی، جس کے   بعد علیحدگی ہوگئی۔
دوسرے روز دونوں بچےحیدری مارکیٹ کےقریب سےمل گئے۔پولیس حکام کےمطابق دونوں بچوں کےوالدین میں علیحدگی ہوگئی تھی اوربچوں کےوالدنےدوسری شادی کرلی تھی جبکہ والدہ ملازمت کےلیےدبئی میں مقیم ہیں۔معاملہ اغواکانہیں ہے۔بچوں کابیان میں بتاناہےکہ خالہ سختی کرتی اور  گھریلو کام اورمشقت کرواتیں ہیں، اس لئے خودگھرسےگئے تھے۔رات کے پہر کار سوار خاتون اورمرداپنےگھرلےگئےجنہوں نےصبح حیدری کےقریب انہیں  چھوڑدیا۔۔ بچوں کے والد کا کہنا  ہے  مجھے بچوں سے انتہائی محدود ملنےدیاجاتاتھا۔جب بھی  ملاقات  ہوتی  ،،تو ہی چند منٹ ملنےدیتے تھے۔۔ بچوں کے والد کا کہنا  ہے  مجھے بچوں سے انتہائی محدود ملنےدیاجاتاتھا۔جب بھی  ملاقات  ہوتی  ،،تو ہی چند منٹ ملنےدیتے تھے۔دوسری جانب ترجمان رینجرزکادعوی ہےکہ واقعہ اغوابرئےتاوان کاتھا،،جسے ناکام بنادیا۔بچوں کی بازیابی کےلیےدس لاکھ روپے تاوان کامطالبہ کیاگیاتھا۔ملزم گرفتاری کےخوف سےبچوں کوچھوڑکرفرارہوئے۔