کراچی میں بڑھتےاسٹریٹ کرائم سے پریشان شہری خود ہتھیار اٹھاکر اپنی حفاظت کرنے لگے

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں بڑھتےاسٹریٹ کرائم سے پریشان شہری خود ہتھیار اٹھاکر  اپنی حفاظت کرنے لگے

کراچی میں بڑھتےاسٹریٹ کرائم سے پریشان شہری خود ہتھیار اٹھاکر  اپنی حفاظت کرنے لگے ،کورنگی میں  تعاقب کرتے موٹرسائیکل سواروں کو مشکوک جان کر نوجوان نے اپنا اسلحہ نکالا تو   ممکنہ واردات سے بچ گیا، مشکوک افراد   خطرہ بھانپ کر فرار ہوگئے


کورنگی سیکٹر 34 ٹو میں  پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا  پر وائرل ہوگئی  جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار  فیملی  جونہی گھر پہنچی تعاقب میں موٹرسائیکل سوار دومشکوک  افراد بھی آ ئے،اس دوران خطرہ بھانپ کر نوجوان نے  اپنا  پستول نکالا تو ممکنہ واردات سے بچ گیا،سی سی ٹی وی کے مناظر میں نمایاں ہے کہ تعاقب میں آتے مشکوک  افراد نے بھی نوجوان کے رکنے پر  کچھ فاصلے پر اپنی   بائیک روکی اور پلٹ کر آئے ، مشکوک افراد کو  لوٹ کر آتا دیکھ کر  نوجوان کو اپنا پستول چیمبر کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ،نوجوان کے ہاتھ میں پستول دیکھ کر  موٹرسائیکل سوار فرار ہوجاتے ہیں