کراچی میں رشتہ نہ دینے پر ایک ہی گھر کے چار افراد کا قتل ۔ مجرم کی سزائے موت کےخلاف اپیل مستردکردی گئی۔

عرفان علی عرفان علی

سندھ ہائی  کورٹ نے   اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے   ملزم افتحار احمد عرف بادشاہ کی سزا ئےموت برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں قرار دیا کہ مجرم نے چار افراد کا قتل کیا ،،اس لیے  وہ کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں۔ خطرناک مجرم کو کسی صورت بری نہیں کیا جاسکتا۔ پولیس کے مطابق مجرم  افتخار  ،،،،، خالد ہارون کے بیٹے دانش کا دوست تھا۔ اس نے  خالد ہارون کی بیٹی کا  رشتہ مانگا،، اور انکار پر  گھر کے چاروں افراد کو قتل کردیا۔ مقتولین میں خالد ہارون،  اسکی اہلیہ، بیٹی اور بیٹا دانش شامل ہیں۔ مجرم  نے مقتولہ  سے زیادتی بھی کی۔  اس کے خلاف نو ستمبر دوہزار دس  کو مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔نو مئی دوہزار انیس  کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی  نے فیصلہ سنایا تھا۔  زیادتی پر سات سال کی مزید سزا کا بھی حکم دیا تھا۔