کراچی میں لوٹ مار کے واقعات نہ تھم سکے۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی میں لوٹ مار کے واقعات نہ تھم سکے۔

کراچی میں لوٹ مار کے واقعات نہ تھم سکے۔گلشن معمار کے بنگلے میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آگئی،چار ڈاکومبینہ  طور پر  اہلخانہ کو یرغمال بنا کر  ایک کروڑ روپے سے زائد  ملایت کے طلائی زیورات،35 لاکھ روپے و دیگر سامان لے اڑے

گلشن معمار میں ڈکیتی کی بڑی واردات سیکٹر ایس تھری کے بنگلے میں ہفتے کی دوپہر پیش آئی، مقدمے کے متن کے مطابق چار ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر بنگلے کا صفایا کیا ، ملزم واردات میں  ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، 35 لاکھ روپے نقدی کے ساتھ لائسنس یافتہ پستول  اور موبائل فونز  سمیت دیگر  قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوئے، پولیس کے مطابق واردات میں  کسی واقف کار کے ملوث ہونے کا  شبہ ہے ، کرائم سین یونٹ کی مدد سے شواہد اکھٹے کرلئے  گئے  اور ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔