کراچی غریب پرور شہر ہے۔ جہاں روزگار کے لئے ملک بھر سے لوگ آتے ہیں۔ پردیس سے آئے کچھ لوگ چھت نہ ہونے کی وجہ سے رات فٹپاتھ پر ہی گزارتے ہیں۔ بے گھر افراد کی مدد کے لیے بہت سے مخیر افراد مختلف طریقوں سے ان کی مدد کرتے ہیں،،
نہ چار دیواری،،،،نہ سرپر چھت
یوں تو فٹ پاتھ چلنے کے لئے ہوتی ہے،لیکن کچھ لوگوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا۔
چھت کی نعمت سے محروم ا یسے افراد کی بڑی تعداد فٹ پاتھ پر ہی سوتی ہے ۔
پشاور کا عمران خان بھی ان میں سے ایک ہے،،جو دو سال پہلے روزگار کی تلا ش میں کراچی آیا تھا۔
آنگھیں نم پریشانی کاشکار دہاڑی مزدور عمران خان کہتا ہے کہ کبھی کام ملتا ہے تو کبھی مایوسی، کرائے کا مکان نہیں لے سکتا۔ اس لئے فٹ پاتھ پر ہی رات گزارتا ہے۔
ان افراد کا کہنا ہے کہ حکومت غریبوں کے رات گزارنے کا بندوبست کردے ،،تو مشکل آسان ہو جائے۔
مخیر افراد اکثر سڑکوں پر رہنے والے بے گھروں کو کھانا، پانی،کمبل اور دیگر ضروری سامان فراہم کرتی ہیں ،،
رات کو فٹ پاتھوں پر سونا بے گھر افراد کی مجبوری جبکہ ان کے متعلق سوچنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔