جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کے تحت پیر کو عالمی یوم حجاب منایا جائےگا۔
کراچی، حیدرآباد سمیت صوبہ کے مختلف شہروں میں حجاب واک ہوں گی۔مختلف پروگرام اور کنوینشنز کا اہتمام بھی ہوگا۔
جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی ناظمہ رخشندہ منیب نے پریس کانفرنس میں بتایا چار ستمبر کو کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت دیگر شہروں میں حجاب واک کا انعقاد کیا جائے گا۔
دینی اداروں اور این جی اوز کے ساتھ چادر اور چار دیواری کے تحفظ پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے مشاورتی فورمز کا اہتمام کیا جائے گا۔
ڈاکٹرز، اساتذہ،طالبات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لئے اداروں میں ڈسکشن فورمز منعقد کئے جائیں گے۔
حجاب کے احکام میں پوشیدہ حکمت کے فروغ کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے گی۔