کراچی میں
پولیس نے اورنگی ٹاون سے ایم کیوایم لندن کے
مبینہ ٹارگٹ کلر کاشف عرف ٹرک کو گرفتار کرلیا
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق مبینہ
ٹارگٹ کلر کاشف عرف ٹرک کو انٹیلی جنس اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر زوہیب عرف ڈاکٹر کا ساتھی ہے۔ ملزم اپنے
ساتھی زوہیب کے قتل کے بعد سے روپوش ہو گیا
تھا۔کاشف عرف ٹرک نے رواں سال مارچ میں دوافراد
کو اغواء کیا اور فیملی پارک میں بدترین تشدد
کا نشانہ بنایا تھا۔ وہ ایم کیو ایم لندن کافعال
رکن ہے اور ماضی میں بھی سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ گرفتار ملزم سے
برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا