کراچی پولیس چیف نے دعوی کیا ہے کہ کراچی میں
جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔ اب دنیا کے خطرناک شہروں کی فہرست میں کراچی
شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا شہر کا امن شہداء کی قربانیوں سے ممکن ہوا۔ ان شہداء
کو ہمیشہ شہید یاد رکھیں گے۔
فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی یاد
میں ڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سےتقریب کا
انعقاد
اعلیٰ پولیس افسران نے شہداء کے ورثاء کے ساتھ بیٹھ
کر ان کے مسائل سنے اور تعاون کی یقین
دھانی کرائی۔۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا
کہ کراچی پولیس کی نئی ٹیم آنے کے بعد جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، صورتحال
میں بہتری فورسز کے شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
پولیس چیف نے
دعویٰ کیا کہ کچھ وارداتیں پرائیوٹ افراد نے پولیس کی وردی پہن کر بھی کی ہیں
،کہا کہ الیکشن کے دوران امن و امان
برقرار رکھنےسے متعلق جلد میٹنگ میں اہم فیصلے
کریں گے۔انہوں نے کہا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے
جن لوگوں نے جرائم کئے انہیں گرفتار کرکے مقدمات درج کئے ،احتساب کا عمل جاری رہے
گا۔