کراچی سمن آباد سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزم گرفتار۔
گروہ کے ارکان وارداتوں کے بعد آبائی علاقے فرار ہوجاتےتھے۔
وارداتوں میں استعمال ہونے والا رکشا بھی برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق سمن آباد میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا دعوی ہے کہ گرفتار ملزموں اور ان کے ساتھیوں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ ملزمان واردات کے بعد آبائی علاقہ فرار ہوجاتے تھے ۔
گروہ کا سرغنہ آبائی علاقہ میں روپوش جبکہ دو کارندے جیل میں ہیں ۔
ملزموں کے قبضے سے اسلحہ،چھینے ہوئے موبائل فونز اور رکشہ برآمد کر لیا گیا ۔ملزموں نے اے ٹی ایم سے نکلنے والے متعددشہریوں کو لوٹنے اور گلشنِ اقبال، عزیز بھٹی، جوہر آباد اور ملیر سٹی تھانوں کی حدود میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم وارداتوں کے لئے رکشہ کا استعمال بھی کرتے ہیں۔
ملزموں نے فیڈرل بی ایریا میں شہری سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون چھینا تھا،، جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی۔