القادر ٹرسٹ کی از سر نو رجسٹریشن کی درخواست پراسس نہ کیے جانے سے متعلق کیس
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے 18 ستمبر تک کا وقت دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کاکہناہےکہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررہے ہیں ،
دوسری طرف کا موقف آجائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں ،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ
اپریل 2024 میں ٹرسٹ کی از سر نو رجسٹریشن کیلئے درخواست دی گئی ،
قانون کے مطابق 90دن میں رجسٹریشن کے حوالے سے فیصلہ کردیا جاتا ہے ،
نوے دن کا عرصہ گزر جانے کے باوجود القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن پر کوئی پراسس نہیں کیا گیا،