کراچی۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو نے ایرانی قونصل خانے پہنچ کر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ایرانی صدر ابراھیم رئیسی سمیت دیگر کی ہیلیکاپٹر حادثے میں انتقال پر تعزیت کی اور حادثے پر افسوس کا اظھار کیا۔
اس موقعے پر نثار کھوڑو نے کہا کے پیپلز پارٹی اور سندھ کی عوام المناک حادثے پر ایرانی عوام کے ساتھ دکھ میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کے اس المناک حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ سمیت دیگر ساتھیوں کے جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کے ابراہیم رئیسی ایک انقلابی لیڈر تھے ان کی شھادت سے ایرانی قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کے ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ خوشگوار اور مضبوط تعلقات استوار رکھنے میں کردار ادا کیا۔
نثار کھوڑو نے کہا کے پاکستان اور ایران کے بھتر تعلقات کا کریڈٹ بھی صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے۔بعد ازاں نثار کھوڑو نے تعزیتی کتاب میں اپنے تعزیتی تاثرات بھی درج کئے۔