بے زبان پرندوں کواسیر بنانے والوں کی گرفت۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 بے زبان پرندوں کواسیر  بنانے والوں کی گرفت۔


بے زبان پرندوں کواسیر  بنانے والوں کی گرفت۔محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے کراچی لیاقت آباد سے گیارہ سو  سے زائد پرندے قبضےمیں لے کر آزاد کردیئے۔

انسپکٹر محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ کےمطابق خفیہ اطلاع تھی کہ پرندوں کو لیاقت آباد پرندہ مارکیٹ منتقل کیاجارہا ہے۔

محکمہ نے  کارروائی کےدوران گیارہ سو چوبیس پرندے قبضےمیں لئےہیں۔ ان میں چار سو ستر بلبل، تین سو کیانوے چڑیا،

 دوسو چودہ ویورز برڈز اور انچاس  فاختائیں شامل ہیں۔ انسپکٹر محکمہ تحفظ جنگلی حیات  کےمطابق پرندہ مافیا نے کارروائی سے بچنے  کےلئے رکشا میں خواتین کو بٹھارکھا تھا۔ پرندوں کو ملیر کی کھلی فضا میں آزاد کر دیا  گیا۔