حیدرآباد میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے سے اموات کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق منہدم فیکٹری کے ملبے تلے سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد سات بتائی گئی ہے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور مزید متاثرین کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔