کراچی اورنگی ٹاون سے سرکاری اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی اورنگی ٹاون سے سرکاری اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی اورنگی ٹاون سے سرکاری اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار۔ لوٹ مار کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف  کرلیا۔

ترجمان رینجرز کےمطابق اورنگی ٹاون  میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران سرکاری اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو  گرفتار کرلیا۔ ملزم نے سائٹ ایریا  میں اٹھارہ    جنوری کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے سرکاری اہلکار کو  زخمی کیا تھا، ، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد میں چل بسا تھا۔ملزم نے لوٹ مار کی پچاس  سے زائد وارداتوں میں اسی سے زائد موبائل فون اور نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔گرفتار ملزم اور اس کے   ساتھی سائٹ ایریا، اورنگی ٹاون اور گرد و نواح میں وارداتیں کرتے تھے۔