کراچی پولیس نے تمام پولیس افسر واہلکاروں کا سروس ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی پولیس نے تمام پولیس افسر واہلکاروں کا سروس ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔

 

کراچی پولیس نے تمام پولیس افسر واہلکاروں کا سروس ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔منصوبے کا آغاز ساؤتھ رینج سے ہوگا ہر اہلکار کے کوائف کی نادرا سمیت دیگر اداروں سے تصدیق بھی کرائے جا ئے گی۔

کراچی پولیس کے تمام افسرواہلکاروں کے سروس ریکارڈ کی ویریفکیشن بھی کی جائے گی ۔۔۔ڈی آئی جی ساؤتھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونٹ  کے اعتبار سے مرحلہ وار پولیس افسر واہلکاروں کو  ریکارڈ  ڈیجیٹلائزڈ ہوگا اور ہر اہلکار کی تمام فیلڈ  انٹریز  بھی  چیک  ہوں گی۔۔۔پولیس حکام کے مطابق کراچی پولیس کی ساؤتھ رینج میں مختلف یونٹس کےسات ہزاردوسوچھپن  افسران و اہلکار تعینات ہیں اور ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کرنے سے متعلق گارڈن ہیڈ کوارٹر کے کانفرنس روم میں پانچ اسٹیشن قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔۔۔ جہاں آئی ٹی اسٹاف دو شفٹوں میں کام کرے گا ۔۔۔پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ ڈیٹا اپ لوڈ ہونے کے بعد نادرا سمیت دیگر ادارو ں کےسافٹ وئیر پر شناختی کارڈ نمبر درج کرکے کراس چیک بھی کیا جائے گا جبکہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر فوکل پرسن مقرر کیے جائے گے جو اہلکاروں کی ٹرانسپورٹیشن کے ذمہ دار ہونگے۔۔۔ڈی آئی جی ساؤتھ   نے   ویری فکیشن سے قبل دو وز  میں ہیومن ریسورس انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم  ایچ آر آئی ایم ایس کا مرحلہ مکمل کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔