کراچی، عرفان علی
کراچی کےساحل پرپھنسےبحری
جہازکونکالنےکیلئےامدادی کارروائیاں آج
بھی جاری رہیں ۔ وزیراعظم کے مشیربرائے بحری
امور محمود مولوی کہتےہیں جہازکےاطراف سےریت نکالنےکاکام آج مکمل نہ
ہوسکا۔ پندرہ اگست کے بعد ہی جہازکو نکالنے کےلئے کوششیں کی جائیں گی۔رپورٹ کریں گے
ساحل پرپھنسے جہازکی ری
فلوٹنگ کا آپریشن۔۔کارروائی میں کے پی ٹی
میرین پلوشن کنٹرول ڈپارٹمنٹ بھی شامل ہوگیا۔ آپریشن میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی
اور کے پی ٹی کی آئل اسپل ریسپورنس ٹیم بھی
سازوسامان کے ساتھ شریک رہی۔کے پی ٹی کی فائربریگیڈ اور ایمبولینس بھی
وہاں موجود تھیں۔آج سمندر میں طغیانی
کےسبب آپریشن کےلیےآنےوالی ٹیموں نےایک گھنٹےسے زائدانتظار کےبعد آپریشن بند
کردیا۔
19 اور20 جولائی کی درمیانی شب بحری
جہاز ہینگ ٹونگ 77 سی ویوپرآکرپھنس گیا تھا۔جہاز کا ایک انجن پہلے ہی خراب تھا
جبکہ دوسراانجن سمندر میں خراب ہونے پر،،،، جہاز تیزہواؤں سے دھکےکھاتا ہواسی ویوپرآگیا
تھا۔۔انجن کمزور ہونےکی وجہ سےجہاز ایک ماہ سےزائد وقت میں پاکستان پہنچاتھا۔
سمندرمیں طغیانی اوراونچی
لہریں بننا کم ہوگئی ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائےبحری امور محمود مولوی کا کہنا ہے
کہ 15اگست کے بعد جہاز کیلئے ٹگ بوٹس منگوائی جائیں گی۔ پاک بحریہ کی ٹیمیں 24
گھنٹےجہازکی نگرانی کررہی ہیں۔ 15 اگست
کےبعد سمندرمیں بننےوالی اونچی لہروں کا زورکم ہوجا ئے گا،،،پھرباقاعدہ
طورپرجہازکو3 ٹگ بوٹس کی مدد سےگھسیٹ پرسمندرکی جانب کھینچاجائے گا۔۔