ناراض بلوچوں سے مفاہمت کے دوسرے دور کا آغاز


ناراض بلوچوں سے مفاہمت کے دوسرے دور کا آغاز

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر ہوگئے ،نوٹفکیشن جاری کردیاگیا۔


شاہ زین بگٹی حکومت  کی جانب  سے  ناراض بلوچ رہنماوَں سے بات چیت کریں گے وزیر اعظم  عمران خان نے شازین بگٹی کو تمام معاملات سے متعلق  بات چیت کا اختیار دیدیا ہے۔

شاہ زین بگٹی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مفاہمت اور ہم آہنگی ہوں گے، شاہ زین بگٹی کا عہدہ اور مراعات وفاقی وزیر کے برابر ہوں گے۔