پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ، پی ڈی ایم اے نے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے
پنجاب کے مختلف دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق:
دریائے راوی
سائفن کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1,60,515 کیوسک
شاہدرہ میں 1,59,847 کیوسک
جسڑ کے مقام پر 82,140 کیوسک
دریائے چناب
مرالہ ہیڈورکس پر 1,09,540 کیوسک
ہیڈ قادرآباد پر 1,85,222 کیوسک
ہیڈ خانکی پر 1,74,474 کیوسک
دریائے ستلج
گنڈا سنگھ کے مقام پر 3,45,366 کیوسک
سلیمانکی پر 1,30,316 کیوسک
اسلام ہیڈورکس پر 60,214 کیوسک
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دریاؤں کے کناروں سے دور رہیں۔