کراچی سائٹ ایریا میں دو جان لیوا ٹریفک حادثات۔ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ۔ ٹرک کی زد میں آکر راہگیر بچہ جان گنوا بیٹھا۔
پولیس کےمطابق سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب گاڑی نے بائیک سوار دو نوجوانوں کو ٹکر ماری۔ ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ سائٹ میٹروول میں منی ٹرک کی ٹکر سے چھ سالہ راہگیر بچہ جاں بحق ہوا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے لیا۔