پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے ناظم جوکھیو قتل کیس ضمانت نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرفان علی عرفان علی

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے ناظم جوکھیو قتل کیس ضمانت نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے ناظم جوکھیو قتل کیس ضمانت نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ناظم جوکھیو قتل کیس کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم نے ضمانت نہ کرانے کا فیصلہ ہے۔ جام کریم کے مطابق ان کا  نام چالان کے کالم ٹو میں ہے ،

 اس لئے ضمانت کی ضرورت نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے چالان میں کہا ہے کہ جام عبدالکریم کے خلاف شواہد ناکافی ہیں ۔

سندھ ہائیکورٹ نے چودہ   اپریل کو جام کریم کی عبوری ضمانت کو حفاظتی ضمانت میں تبدیل کردیا تھا۔

عدالت نے   جام کریم اور  دیگر کو تین دن میں انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی تین دن کی حفاظتی ضمانت ختم ہو چکی ہے۔