کراچی شادمان ٹاؤن میں علی الصبح وارداتیں کرنے والاگروہ علاقہ مکینوں کے لئے خوف کی علامت بن گیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 کراچی شادمان ٹاؤن میں علی الصبح وارداتیں کرنے والاگروہ علاقہ مکینوں کے لئے خوف کی علامت بن گیا


کراچی شادمان ٹاؤن میں علی الصبح وارداتیں کرنے والاگروہ علاقہ مکینوں کے لئے خوف کی علامت بن گیا ۔ ملزم شہری سے چھینا ہوا بیگ کمر پر لٹکائے  دندناتے رہے ۔ 
تین رکنی اسٹریٹ کرمنلز کی ایک اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 
ملزم  بے خوفی سے رہائشی میں علاقے میں گھومتے اور لوٹ مار کرتے رہے ۔ دونوں  سی سی ٹی وی فوٹیجز 19 جولائی کی صبح کی ہیں،ملزم شہری سے چھینا ہوا بیگ کمر پر لٹکائے  دندناتے رہے ۔ دونوں وارداتوں میں ملوث مسلح ملزم  دوران  واردات ایک ہی انداز میں چہرہ رومال سے چھپانے کی کوشش کرتا رہا ۔ دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے راہگیر خاتون سے  پرس چھینا ،موٹرسائیکل پر جانے والے نوجوان کو روک کر بھی لوٹ مار کی ۔ ہم نیوز نے دو روز قبل بھی تین رکنی اسٹریٹ کرمنلز گروہ کی جانب سے علی الصبح وارداتیں کرنے کی نشاندہی کی تھی ۔ پولیس کے مطابق وارداتیں شادمان ٹاؤن کی بتائی جاتی ہیں مگر متاثرین نے رپورٹ درج  نہیں کرائی