کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے اکیس نئے کیسز سامنے آگئے۔ روا ں ماہ ڈینگی سے چار اموات ہوچکی ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں رواں ماہ ڈینگی
کیسز کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کرچکی ہے۔
کراچی ضلع وسطی میں سات،شرقی میں چھ، غربی میں چار نئے کیسز سامنے آئے ۔ شہر کے ضلع جنوبی میں تین
اور ملیر میں ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کراچی میں ڈینگی سے چار اموات ہوچکی ہیں۔