چھوٹے جرم۔۔ کا بڑا نقصان

عرفان علی عرفان علی

 چھوٹے جرم۔۔ کا بڑا نقصان


چھوٹے جرم۔۔ کا بڑا نقصان۔

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے لگ بھگ پانچ سال میں  شہریوں سے اٹھارہ ارب روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور موبائل  فون چھین لئے۔ 


جرم، منٹوں سیکنڈوں کا۔نقصان کروڑوں اربوں  کا۔۔بات ہورہی ہے کراچی والوں کے  بڑے مسئلے اسٹریٹ کرائم کی۔


کراچی آپریشن کے آغاز کے بعد بڑے جرائم جتنی تیزی سے کم ہوئے،چھوٹا جرم اسٹریٹ کرائم اتنی ہی تیزی سے بڑھتا چلاگیا۔


ادارہ سی پی ایل سی کے اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ گذشتہ پانچ برس کے دوران کراچی والوں  سے اسلحے کے زور پر ایک  لاکھ 16ہزار443 موبائل  فونز،18ہزار 803 موٹرسائیکلیں اور 1ہزار 29گاڑیاں چھینی گئیں

یکم جنوری دوہزار انیس سے 30ستمبر دوہزار تئیس تک شہریوں کی دو لاکھ ایک ہزار 736 موٹرسائیکلیں اور 8ہزار 459 گاڑیاں چوریاں بھی کی گئیں۔۔۔



اس عرصے میں  وارداتوں کی مجموعی تعداد3لاکھ 46ہزار 470 رہی 


سال 2019 کی ابتداء سے 2022 کے ا ختتام تک  چوری و چھینی گئی  ایک گاڑی کی او سط قیمت 10 لاکھ روپے تصور کی جائے تو  معلوم ہوتا ہے کہ کراچی والوں کو چار سال کے عرصے  میں 7ارب 78 کروڑ روپے کی گاڑیوں سے محروم کیا گیا ۔۔


۔رواں سال کے نو ماہ میں چوری اور چھینی گئی  ہر گاڑی کی اوسط قیمت 12 لاکھ روپے تصور کی جائے تو  سامنے آتا ہے کہ کار لفٹرز  جاری سال میں اب تک  کراچی کے  شہریوں کو 2ارب چار کروڑ 96 لاکھ روپے  سے زائد کا نقصان پہنچا چکے ہیں۔۔۔



سال 2019  سے 2022  کے عرصے میں چوری اور چھینی گئی ایک موٹرسائیکل کی اوسط قیمت30 ہزار روپے تصور کریں تو پتہ چلتا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز 5ارب 27 کروڑ 77 لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکلیں لے اڑے۔۔۔


اسی طرح رواں سال چوری اور چھینی گئی ایک موٹرسائیکل کی قیمت 50ہزار روپے تصور کی جائے تو 2ارب 23 کروڑ 7 لاکھ روپے کی بڑی رقم سامنے آتی ہے


اسی طرح چار سال کے عرصہ میں چھینے گئے   ایک موبائل فون کی اوسط قیمت 10ہزار روپے تصور کریں تو ریکارڈ  بتاتا ہے کہ لٹیرے 95 کروڑ16 لاکھ 90ہزار  روپے مالیت کے موبائل فونز لے گئے  جبکہ رواں برس کے نو ماہ میں لوٹے گئے موبائل فونز کی مالیت اوسط فی موبائل   12 ہزار روپے  کے حساب سے 25کروڑ52لاکھ 88ہزار  روپے بنتی ہے۔۔۔۔


محتاط اندازے کے مطابق چار سال نو ماہ کے  عرصے میں  کراچی والوں کو اسٹریٹ کرائم کے باعث 18 ارب 54 کروڑ50 لاکھ 28 ہزار روپے کا  نقصان پہنچ چکا ہے۔۔۔