بوٹ بیسن پولیس
نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چاچا ڈکیت کو
گرفتار کرلیا
ایس ایس پی
ساوتھ اعجاز احمد کے مطابق ملزم وزیر احمد عرف چاچا کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد
سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم نے 4 ساتھیوں کے ہمراہ خیابان شمشیر درخشاں میں اسلحہ کے زور پر دکاندار سے چار لاکھ 10 ہزار کیش
اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹی تھیں فوٹیج میں
چاچا ڈکیت کو ساتھیوں کے ہمراہ واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ویڈیو میں ایک ملزم
اسلحہ تھام کر کھڑا رہا اور دوسرا ملزم کاؤنٹر پر پہنچا ادھیڑ عمر ملزم نے کاؤنٹر
پر رکھے ہینڈبیگ کو اٹھایا اور دکاندار کو دھمکی دیتے باہر نکل جاتا ہے فوٹیج میں
دکان کے اندر اور باہر بزرگ ملزم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ملزم کے قبضے سے
ایک پرس، کیش، چھینی ہوئی گھڑی اور بارہ بور ریوالور برآمد کیا
گیا ہے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے