ٹھٹھہ کینجھر جھیل جاتے ہوئے بس حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 12 زخمی

عرفان علی عرفان علی

ٹھٹھہ کینجھر جھیل جاتے ہوئے بس حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 12 زخمی

ٹھٹھہ کینجھر جھیل جاتے ہوئے بس حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کراچی سے پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق اورنگی ٹاؤن کراچی سے ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد کراچی منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔