کراچی کےعلاقے گارڈن رینچھوڑلائن کےقریب رہائشی فلیٹ میں مبینہ گیس لیکج
کےدھماکےکےنتیجے میں میاں بیوی اورکمسن بچہ جھلس کرزخمی ہوگیا۔
زخمیوں کوسول برنس وارڈمنتقل کیا۔
کراچی کےعلاقے گارڈن رینچھوڑلائن کےقریب پانچ منزلہ عمارت کی تیسری منزل
پرواقعہ رہائشی فلیٹ میں مبینہ گیس لیکج کےباعث زورداردھماکہ ہوا
جس کےنتیجے میں کمسن بچہ سمیت تین افرادزخمی ہوئے،زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کیاگیا۔
علاقہ مکینوں کاکہنانےزورداردھماکےکی آوازسنی گئ ،جس کےبعدفلیٹ میں آگ بھی بڑک
اٹھی تھی،
پولیس کےمطابق فلیٹ میں سلینڈرپھٹنےکےشواہدنہیں ملے واقعہ گیس لیکج کامعلوم
ہوتاہے
جبکہ زخمیوں میں شامل 40سالہ بلال،28سالہ اقراء میاں بیوی ہیں
جن کاکمسن بچہ بھی جھلس کرزخمی ہوا،فلیٹ کوعارضی طورپربندکرگیا،
واقعہ کی مزیدتفتیش کاآغازکردیاگیاہے۔