کراچی میں رواں سال ڈینگی سے چار سو چھپن افراد متاثر ہوئے

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں رواں سال ڈینگی  سے چار سو چھپن افراد متاثر ہوئے

کراچی میں رواں سال ڈینگی  سے چار سو چھپن افراد متاثر ہوئے۔ ضلع شرقی میں  ڈینگی سے متاثرہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق کراچی میں صرف ماہ ستمبر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد انسٹھ رہی۔ کراچی ضلع شرقی میں سال بھر میں ایک سو سترہ اور سمتبر میں بیس کیس سامنے آئے۔ کراچی ضلع و سطی میں  کل ستانوے اور ستمبر میں  آٹھ کیس رپورٹ ہوئے۔ضلع کورنگی میں رواں سال  ساٹھ جبکہ ستمبر میں سات کیس سامنے آئے۔ ضلع جنوبی میں کل  چھیاسی  اور ستمبر میں  نو  افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔محکمہ صحت سندھ  کےمطابق رواں سال ضلع غربی میں  ڈینگی کے بائیس  جبکہ ستمبر میں صرف دو کیس سامنے آئے۔ ملیر میں کل  اکیاون جبکہ ستمبر میں ڈینگی کے دس کیس سامنے آئے۔ ضلع کیماڑی میں  کل تیئس جبکہ ستمبر میں تین افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔