سندھ ہائی کورٹ کا سوشل میڈیا ایپ ایکس بغیر کسی خلل اور بندش کے بحال کرنے کا حکم ۔ پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کون بند کرتا ہے؟ کس نے حکم دیا ہے بند رکھنے کا؟ پہلے بھی ایک درخواست میں انٹرنیٹ سروس کھولنے کا حکم دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ایکس کی ملک بھر میں بندش کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار صحافیوں کے وکیل نے موقف اپنایا وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر آئی ٹی،،، وی پی این لگا کرایکس استعمال کرکے قوم کو بتا رہے ہیں کہ ایکس بند نہیں ہے۔ ایکس بند رکھنے اور سروس کو سلو رکھنے کا اختیار صرف پی ٹی اے کے پاس ہے۔ صحافیوں اور جن کی روزی روٹی ایکس سے وابستہ ہے انہیں شدید مشکلات ہیں۔ذرائع ابلاغ اور ریسرچ سے وابستہ لاکھوں افراد کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ٹی اے سے پوچھا جائے کس نے ایکس بند رکھنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کتنے دن سے ایکس سروس بند ہے۔ہم نے پہلے بھی ایک درخواست میں انٹرنیٹ سروس کھولنے کا حکم دیا ہے۔