ملک بھر میں کرسمس کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی کے سینٹ جوزف کانوینٹ میں بھی اسٹریٹ اسکول کے بچوں کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
بچوں نے کرسمس کے گیت گائے،، تحائف لیے اور خوب مسکرائے۔
کرسمس کا تہوار۔ہر چہرے پر خوشی کی بہار
کراچی کے سینٹ جوزف کونوینٹ میں زیر تعلیم اسٹریٹ اسکول کے طلبہ بھی کرسمس کے رنگوں میں رنگ گئے۔
گیمز کھیلے اور کرسمس سوئٹس کا لطف اٹھایا۔۔ آواز سے آواز ملائی گیت بھی گایا۔۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ کرسمس کا مقصد خوشیاں بانٹنا ہے۔ ننھے بچوں کی خوشی بڑوں کے چہروں پر بھی خوشی لے آتی ہے۔
سینٹ جوزف کانوینٹ کو کرسمس کی مناسبت سے سجایا بھی گیا ہے۔