کراچی میں دار العلوم کورنگی کی مسجد میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے
خواہشمند شخص کی جیب سے چاقو برآمد ۔ محافظوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق زیر حراست مشتبہ شخص نے بعد
نماز فجر مفتی تقی عثمانی سے علیحدگی میں ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی۔محافظ نے
اس کی تلاش لی تو جیب سے چاقو برآمد
ہوا۔ محافظوں نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق زیر حراست مشتبہ شخص
سے پوچھ گچھ جاری ہے۔اس کا دعوی ہے کہ وہ گھریلو مسئلے کے حوالے سے مفتی تقی عثمانی
سے علیحدگی میں ملاقات کرنا چاہتا تھا۔