کراچی کی مقامی عدالت نے جے ایس بینک کی دو برانچز میں سونے اور رقم کے فراڈ کیس میں گرفتار ملزمان کو دو روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا۔


کراچی کی مقامی عدالت نے جے ایس بینک کی دو برانچز میں سونے اور رقم  کے فراڈ کیس  میں گرفتار ملزمان کو  دو روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے  کردیا۔

کراچی کی مقامی عدالت نے جے ایس بینک کی دو برانچز میں سونے اور رقم  کے فراڈ کیس  میں گرفتار ملزمان کو  دو روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے  کردیا۔سندھ ہائی کورٹ نے  گرفتار آپریشن مینجر  کی جانب سے  کیس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

  تھانہ شارع فیصل اور تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے گرفتار بینک ملازمین کو  بینکنگ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے  دو خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزموں میں آپریشن مینجر جے ایس بینک ذوالفقار علی جونیجو، صفدر، دانیال، عدیل لطیف سمیت بارہ ملزم شامل ہیں۔عدالت نے  آئندہ سماعت پر پولیس کو پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ  میں کیس کو  کالعدم قرار دینے سے متعلق گرفتار آپریشن مینجر ذوالفقار جونیجو کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ملزم کے وکیل نے  کہا کہ ذوالفقار علی جونیجو کو غیر قانونی طور پر کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔کیس ختم کیا جائے۔ عدالت نے دریافت کیا کہ ملزم اس وقت کہاں ہے۔کیا آپ نے درخواست ضمانت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا ۔ وکیل نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔ عدالت نے  ملزم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ  ٹرائل کورٹ   دو ہفتے میں  ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنائے۔