محکمہ تعلیم سندھ کا اساتذہ کی بھرتی کے لئے ریکروٹ مینٹ پالیسی میں نرمی کا فیصلہ۔

نزاہت خان نزاہت خان

محکمہ تعلیم سندھ کا  اساتذہ کی بھرتی کے لئے ریکروٹ مینٹ  پالیسی میں نرمی کا فیصلہ۔

محکمہ تعلیم سندھ کا  اساتذہ کی بھرتی کے لئے ریکروٹ مینٹ  پالیسی میں نرمی کا فیصلہ۔ صوبائی کابینہ حتمی فیصلہ کرے گی۔

اساتذہ کی بھرتی کے لئے ٹیسٹ کے مایوس کن نتائج کے بعد  حکمہ تعلیم سندھ نے بھرتی پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے تجاویز تیار کرلیں ،،جن کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی ۔ تجاویز  میں کہا گیا ہے کہ ہر مضمون  میں پینتالس فیصد نمبر لازمی کی شرط ختم کردی جائے۔ خواتین کو پاسنگ مارکس میں بھی مزید رعایت دی جائے گی،، اور یہ  حد چالیس اسکور تک جا سکتی ہے ۔مرد اساتذہ کے لیے پاسنگ مارکس پچپن تک ہی  رکھنے کی تجویز  ہے۔نرمی کے باوجود آسامیاں  بچی تو نمبروں میں مزید رعایت دی جاسکتی ہے۔تجاویز کی کابینہ سے منظوری کے بعد بھرتی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔