پیپلزپارٹی کےرہنمااورصوبائی وزیربلدیات سندھ ناصرشاہ نے مرادسعیدکوبدتمیزی
اورگالم گلوچ کی سونامی قراردےدیا۔کہاپی ٹی آئی الزامات کےبجائےاپنےگریبان میں دیکھے۔
وفاقی وزیرمرادسعیدکےبیان پرردعمل میں صوبائی وزیربلدیات سندھ ناصر
حسین شاہ نےکہاکہ مراد سعید کی شکل میں
سندھ میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کی سونامی
آئی ہوئی ہے ۔۔۔انہوں نےکہاکہ مراد سعید
اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر بھی
اُس کی لاج نہیں رکھ رہے۔۔۔ناصرحسین شاہ نےکہاکہ پی ٹی آئی کی پالیسز
سے ملک معاشی تباہی کے ساتھ عدم
برداشت اور انتہا پسندی سے دوچار ہوگیا ہے۔صوبائی
وزیربلدیات بولےمراد سعید چیئرمین پی پی پی اور وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف بات کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہی۔۔۔ سیاسی بونے بونے ہی رہیں
گے۔۔۔ناصرحسین شاہ نےکہاکہ پی ٹی آئی
رہنماوں کو اپنی سیاست اور
اقتدار کا سورج غروب ہوتا ہوا نظر
آ رہا ہےاس لیے پی ٹی آئی کے
وزراء اپنا ذہنی توازن کھوتے جارہے ہیں۔