پانامہ لیکس کے بعد پراپرٹی لیکس

عمران عمران

پانامہ لیکس کے بعد پراپرٹی لیکس

سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ 

ہمارے اثاثہ جات پہلے سے ہی ڈکلیرڈ اور عوام کے علم میں ہیں،
الیکشن کمیشن اور ٹیکس حکام کے پاس جمع معلومات کو سنسنی خیز بنا کر پیش کیا جارہا ہے، 
جن جائیدادوں کا تذکرہ کیا جا رہا وہ پہلے ہی الیکشن کمیشن اور متعلقہ ٹیکس اتھارٹیز میں ڈکلیئرڈ ہیں، 
ہم ہر سال اثاثہ جات اور جائیداد کی ڈکلیئریشن میں یہ تفصیلات جمع کرواتے ہیں،
یہ کوئی نئی بات نہیں، پہلے سے سب کچھ عوام کے علم میں ہے،
کچھ چینلز چلارہے ہیں  میرانام بھی پراپرٹی لیکس میں شامل ہے، فیصل واپڈا نے کہاکہ 
انہیں چاہئے یہ بھی چلائیں کہ میری پراپرٹیز ڈکلیئرڈ ہیں، 
میں اس کے رویہ کے خلاف عدالت میں جاوں گا، 
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ بلاول بھٹو  اور آصفہ بھٹو کے  اثاثہ جات الیکشن کمیشن اور ایف بی آر  میں  ڈکلیرڈ ہیں، ترجمان  بلاول بھٹو  نے کہاکہ 
پوری دنیا واقف ہے  بلاول بھٹو   اور  آصفہ بھٹو  نے جلاوطنی میں پرورش پائی،
شہید  بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد دبئی کی املاک ان کی اولاد کو وراثت میں ملی، 
بلاول بھٹو  اور آصفہ بھٹو  کےاثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کی جاتی ہیں ، 
 بلاول بھٹو اورآصفہ بھٹو کی دبئی کی املاک کی تفصیلات پہلے سے ہی پبلک ہیں، 
موجودہ خبر میں کچھ نیا نہیں، نہ غیرقانونی ہے، بظاہر یہ خبر ہے اور نہ کوئی اسکینڈل، ذوالفقار علی بدر
بدنیتی پر مبنی کسی بھی کارروائی کو متعلقہ فورمز پر چیلنج کیا جائے گا، 
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اہلیہ کے نام دبئی میں خریدی گئی جائیداد ڈکلیئر ہے،
جائیداد جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر کی،
الیکشن کمیشن میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سےجمع گوشواروں میں بھی ڈکلیئرڈ کیا ،
ایک برس قبل جائیداد کو فروخت کردیاتھا،
دبئی میں ایک اپارٹمنٹ کا مالک ہوں،شیر افضل مروت نے کہاکہ
دبئی میں پراپرٹی الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں گزشتہ 6سال سے ڈکلیئرڈ ہے،
اپارٹمنٹ کی تصدیق ایف بی آر سے بھی کی جاسکتی ہے،
2018کے نامزدگی فارمز میں بھی اس کا اعلان کیا تھا
نواز شریف جس کا پانامہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا اسکو ٹارگٹ کیاگیا،خواجہ آصف نے کہاکہ
اب پراپرٹی لیکس میں کیا نیا انکشاف ہوا ہے
شوکت عزیز،واوڈااوربہت سےنام جوسامنےآرہے ہیں وہ پہلےبھی تھےاورانکاری بھی نہیں تھے،
آخر واردات ہوئی کیاہے،کوئی بتائےگا؟