ملک میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے۔ ایسے میں وفاقی بجٹ بھی آنے والا ہے

عمران عمران

ملک میں مہنگائی  کا طوفان جاری ہے۔ ایسے میں    وفاقی بجٹ بھی آنے والا ہے

کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے موجودہ حکومت کے اقدامات سے کوئی اچھے کی امید نہیں۔ بجٹ میں عام شہری کےلئے کوئی ریلیف نہیں ہوگا۔ عوام اور کاروباری افراد  نے بجٹ میں مزید مہنگائی ہونے کا  خدشہ ظاہر  کردیا۔

ملک میں مہنگائی  کا طوفان جاری ہے۔ ایسے میں    وفاقی بجٹ بھی آنے والا ہے ،،لیکن عوام کو  نئے بجٹ سے بھی  اچھی توقعات نہیں۔

کراچی میں   شہریوں  نے بجٹ آنے سے پہلے ہی پیشگوئی کردی  کہ  بجٹ میں عوام  کی بہتری اور مہنگائی کم کرنے  کے لئے  کچھ نہیں ہوگا۔

 عام شخص کی بات کریں یا خاص شخص کی، جب ملک میں کچھ ہے ہی نہیں تو کیا دیں گے، اپنی جیب سے تو دینے سے رہے، جن  کی جیبوں میں ہے، ان سے  واپس لیں ، تو اس سے ملک و قوم کا فائدہ ہوگا

روز قیمتیں بڑھ رہی ہیں،، شام کو گھی لینے جاو تو ساڑھے  پانچ سو روپے ہے، دو دن بعد لینے جاو تک چھ سو روپے، یعنی  ہر روز بجٹ آرہا ہے

کاروباری افراد کو بھی  زیادہ   امیدیں نہیں۔ کہتے ہیں  سیاسی کشیدگی سے کاروبار متاثر ہوگا۔ دیکھنا  ہے بجٹ حکومت بناتی ہے یا آئی ایم ایف ۔

عام آدمی کے لئے جب کوئی  امید نہیں ے کیونکہ یہ جو پورا بجٹ  ہوگا آئی ایم ایف کا ہوگا،حکومت  کو آئی ایم ایف نے اب تک  جو ہدایات دی ہیں،ان پر عمل  نہیں کرپارہی ہے، پیٹرول اور بجلی پر جو سبسڈی ہے وہ واپس نہیں لے پارہی، اگلا بجٹ کافی مشکل ہوگا

عام آدمی کے لئے  شاید ہی کوئی ریلیف ہوگا کیونکہ  دنیا بھر میں مہنگائی ہورہی ہے، جیسے پاپ آئل  ہے، تیل اب پانچ سو روپے کلو مل رہا ہے، لوگ کیسے گزارا کریں گے، لوگوں کو اپنا  بجٹ کم کرنا پڑے گا

لگتا ہے کہ عوام کو بجٹ میں ریلیف نہیں ملے گا کیونکہ ملک میں حالات بہت خراب ہیں

شہریوں کا کہنا ہے بجٹ سے  پہلے ہی  اشیاء خردونوش کی قیمتیں بڑھ گئیں۔بجٹ میں عوام کی بہتری کے لئے کچھ نہ ہوا،، تو مایوسی ہوگی۔