امریکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے 12 لڑاکا طیارے اسرائیلی فوجی اڈے کے لیے روانہ کر دیے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے 12 لڑاکا طیارے اسرائیلی فوجی اڈے کے لیے روانہ کر دیے

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے 12 لڑاکا طیارے اسرائیلی فوجی اڈے کے لیے روانہ کر دیے ہیں۔ امریکی بحریہ کے عہدیدار کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کم از کم 16 جنگی جہاز بھیجے جا رہے ہیں۔


دوسری جانب پنجاب پولیس کے سربراہ آئی جی عبد الکریم میانوالی پہنچے اور سرچ پارک چشمہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او میانوالی نے انہیں سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔


ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے حساس مقامات کا جائزہ لیا اور جوانوں کو فرائض کی ادائیگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ فورس ہنگامی صورتحال کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہے اور خفیہ کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔


آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے، جبکہ اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، ریکی، نگرانی اور پیٹرولنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔