محرم الحرام کی آمد پر سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی اور اندرون سندھ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردئیےگئے

صبانور صبانور

محرم الحرام کی آمد پر  سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی اور اندرون سندھ میں سیکیورٹی کے  سخت انتظامات کردئیےگئے

محرم الحرام کی آمد پر  سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی اور اندرون سندھ میں سیکیورٹی کے  سخت انتظامات کردئیےگئے۔۔۔ترجمان رینجرزکےمطابق  فلیگ مارچ کراچی، حیدر آباد، سکھر، بدین اور سندھ کے  شہروں کے دیگر علاقوں میں کیا گیا۔


سندھ رینجرزکی جانب سے اندرون سندھ اور کراچی میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئیےگئے۔محرم الحرام کی مناسبت سے  کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں  فلیگ مارچ بھی کیاگیا ۔ترجمان رینجرزکےمطابق فلیگ مارچ کراچی، حیدر آباد، سکھر، بدین اور سندھ کے  شہروں کے دیگر علاقوں میں کیا گیا۔۔۔فلیگ مارچ کراچی گلشن اقبال ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، صدر ٹاؤن، اورنگی  ٹاون، بلدیہ ٹاؤن، لیاری ٹاؤن،سائیٹ ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں کیاگیا ۔فلیگ مارچ کے دوران اہم امام بارگاہوں اور جلوس کی گزر گاہوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی ہدایت پراہم مقامات پر کنٹرول روم قائم کرنےکےساتھ  سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی ہدایات کی گئی ہے ۔دوران مجالس  اہم امام بارگاہوں پر رینجرز کےگشت اور نفری تعیناتی کی ہدایات ہے ۔