سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے عمر شریف کے اہلخانہ سے تعزیت کی

صبانور صبانور

سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے   عمر شریف کے اہلخانہ سے تعزیت کی

سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے   عمر شریف کے اہلخانہ سے تعزیت کی ۔ ا ن کا کہنا تھا  عمر شریف  بڑے فنکار تھے اور ان کی خدمات مثالی ہیں۔ عمر شریف اسپتال فاونڈیشن کا کام آگے  بڑھائیں  گے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے  عظیم فنکار  عمر شریف کے گھر پہنچ کر ان کے اہلخانہ سے کامیڈی کنگ کی وفات پر  تعزیت کی۔

میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں ان کی  عمر شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔وہ بڑے فنکار تھے اور ان کی خدمات مثالی ہیں۔

سندھ حکومت نے   علاج میں انکی  ہر ممکن  مددکی۔ عمر شریف اسپتال فاونڈیشن کا کام آگے  بڑھائیں  گے۔سرکاری اعزاز کی بھی  سفارش  کریں گے۔

 عمر شریف فاونڈیشن کا مشن آگے لےکر چلیں گے ان سے کہا پوری مددکروں گا جتنا اثر وسوخ ہے اُس کو استعمال کروں گا

جواد عمر کا کہنا تھا   والد نے انہیں لوگوں کی خدمت کرنے کا کہا تھا۔ ان کی خواہش کے مطابق  اسپتال کا  منصوبہ مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اُن کا اسپتال بنانا خواب تھا  بیماری کی وجہ سے وہ بنتے نہیں دیکھ سکےانہوں نے کہا جواد تمیں بناناہے اس اسپتال سے سب فیضیاب ہونگے سب صحتیاب ہوکر جائیں گے انشااللہ اُن کے نقش قدم پر چلوں گا

رحمن ملک نے  جواد عمر کو اس کام میں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔