نوابشاہ: حبس بے جا میں رکھے گئے ہندو برادری کے 25 افراد بازیاب،

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

نوابشاہ: حبس بے جا میں رکھے گئے ہندو برادری کے 25 افراد بازیاب،

نوابشاہ: حبس بے جا میں رکھے گئے ہندو برادری کے 25 افراد بازیاب، عدالت نے گھرجانے کی اجازت دے دی


حیدرآباد: سندھ ہائیکورٹ کے سرکٹ کورٹ حیدرآباد نے نوابشاہ میں حبس بے جا میں رکھے گئے ہندو برادری کے 25 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے بازیاب ہونے والے تمام افراد کو ان کی مرضی کے مطابق گھرجانے کی اجازت دے دی۔


درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ اس کے اہل خانہ اور دیگر افراد کو ایک بااثر شخص نے غیر قانونی طور پر قید میں رکھا ہوا ہے۔ عدالت نے 14 اکتوبر کو ایس ایس پی نوابشاہ اور متعلقہ ایس ایچ او کو فوری طور پر بازیابی کا حکم دیا تھا۔


17 اکتوبر کو دوبارہ سماعت کے دوران پولیس نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ بچوں سمیت تمام 25 افراد کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ عدالتی استفسار پر بازیاب ہونے والے افراد نے تصدیق کی کہ انہیں زبردستی قید میں رکھا گیا تھا۔


عدالت نے انسانی حقوق کے تحفظ کے تحت تمام افراد کو آزاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے جہاں چاہیں جا سکتے ہیں۔ عدالت نے ایس ایس پی نوابشاہ، متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔