"نئی بندرگاہوں کیلئے کمیٹی قائم، 100 سالہ ویژن"
وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار نے ساحلی پٹی پر نئی ڈیپ سی پورٹس کی تعمیر کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تین ماہ میں رپورٹ پیش کرے اور ماحولیاتی، جغرافیائی اور تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی بندرگاہوں کا منصوبہ پاکستان کے 100 سالہ ویژن کا حصہ ہے۔ موجودہ بندرگاہیں 2035 سے 2045 کے درمیان اپنی گنجائش پر پہنچ جائیں گی، جبکہ بڑھتی تجارتی سرگرمیوں سے ان پر دباؤ مزید بڑھے گا۔
جنید انوار نے کہا کہ نئے منصوبے پاکستان کو خطے کا سمندری مرکز بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلی صدی سمندروں کی صدی ہوگی اور پاکستان کو آج سے ہی تیاری شروع کرنا ہوگی۔